ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صدر اور نائب صدر نے کرسمس کے موقع پر ملک کے باشندوں کونیک خواہشات پیش کیں

صدر اور نائب صدر نے کرسمس کے موقع پر ملک کے باشندوں کونیک خواہشات پیش کیں

Sat, 24 Dec 2016 21:23:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی اور نائب صدر حامد انصاری نے ملک کے باشندوں کو کرسمس کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیں اورامیدظاہر کی کہ یہ موقع ہمارے دلوں میں محبت اور شفقت کے جذبات پیدا کرے گا۔صدر پرنب مکھرجی نے اپنے پیغام میں کہاکہ کرسمس کے موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک میں رہنے والے اپنے تمام شہریوں کو کرسمس کی دلی مبارکباداورنیک خواہشات دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خدا کرے کرسمس کی روح ہمارے دلوں میں محبت اور ہمدردی کاذریعہ بنائے۔ عیسیٰ مسیح کی آسمانی تعلیم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں اپنی بہترین شراکت دینے کیلئے حوصلہ افزائی کرے۔نائب صدر محمد حامد انصاری نے کرسمس کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔نائب صدرنے ایک پیغام میں کہاکہ کرسمس انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے عیسی مسیح کے ذریعہ تعلیم دی گئی ہمدردی اور معافی کے اقدار میں ہمارے ایمان کی تصدیق کرتا ہے۔انصاری نے کہا کہ خدا کرے یہ تہوار ہماری زندگی میں امن، ہم آہنگی اور خوشی لائے۔
 


Share: